ایشین کلب والی بال قومی ٹیم جمعرات کو میانمار جائے گی
کوچز کو 30 جولائی سے 6 اگست تک شیڈول ایونٹ میں بہتر نتائج کی امید
کوچز کو 30 جولائی سے 6 اگست تک شیڈول ایونٹ میں بہتر نتائج کی امید۔ فوٹو: فائل
قومی ٹیم ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔
30 جولائی سے 6 اگست تک میانمار میں شیڈول ایونٹ میں 12 رکنی قومی ٹیم محب رسول کی قیادت میں جمعرات26 جولائی کو روانہ ہو گی۔ دیگر کھلاڑیوں محمد ادریس، شیراز، دلاور خان، مبشر رضا، منیر احمد، وسیم خان، محمد آصف، کاشف، ناصر لبرو، فہد رضا اور امل خان شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض کوچز مظہر حسین گوجر اور محمد اظہر انجام دیں گے۔ ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ 18 سے زائد ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے 26 جولائی کو میانمار روانہ ہوگی۔
قومی بال ٹیم کے کوچ مظہر حسین گوجر کا کہنا ہے کہ اس وقت ایشین گیمزاورایشین کلب چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں جاری ہے، تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں ان کھلاڑیوں کو چار قومی کوچز تربیت دے رہے ہیں جن میں مظہر حسین گوجر، محمد اظہر، محمد شہباز اور محمد اکرم شامل ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی ایونٹ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔