وفاقی حکومت نے نوازشریف کا جیل ٹرائل کا 13جولائی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

نواز شریف کیخلاف دونوں ریفرنسزکی سماعت اب 30جولائی سے کھلی عدالت میں ہوگی۔

نواز شریف کیخلاف دونوں ریفرنسزکی سماعت اب 30جولائی سے کھلی عدالت میں ہوگی۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسزکا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

وزارت قانون و انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری محمد عمر عزیزکے دستخطوں سے جاری حکم نامہ میںکہا گیاہے کہ نیب ریفرنسز 18/2017 اور 19/2017 (العزیزیہ اسٹیل ملز اورفلیگ شپ ریفرنسز)کے ٹرائل کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیاجاتا ہے۔


یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے 18جولائی کونواز شریف کا اوپن ٹرائل کرنے کی منظوری دی تھی کابینہ کی منظوری کے 5روزبعد وفاقی حکومت نے اپنا حکم واپس لیا ہے۔

وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق 5روز قانونی تقاضے پورے کرنے میں لگے کیونکہ وزارت قانون کو وفاقی کابینہ کے فیصلہ کے حوالے سے تحریری حکم نامہ ملا جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔نواز شریف کیخلاف دونوں ریفرنسزکی سماعت اب 30جولائی سے کھلی عدالت میں ہوگی۔
Load Next Story