ٹورڈی فرانس کسانوں کا احتجاج پولیس کی آنسوگیس سے رائیڈرز بھی متاثر

پولیس حکام نے پُرزور مظاہرین کو پکڑ کر راستے سے بھی ہٹایا،اس دوران ریس میں 15 منٹ کی تاخیر ہوئی۔

پولیس حکام نے پُرزور مظاہرین کو پکڑ کر راستے سے بھی ہٹایا،اس دوران ریس میں 15 منٹ کی تاخیر ہوئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا 16واں مرحلہ کسانوں کے احتجاج سے متاثر ہوگیا۔


کسانوں نے سائیکل ریس کے راستے میں احتجاج کرتے ہوئے کاٹن کی گانٹھوں کو پھینک دیا جبکہ ٹریکٹر بھی راہ میں کھڑے کرکے شرکا کیلیے آگے بڑھنا ناممکن بنادیا،مقامی پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کیلیے ڈنڈے برسانے کے بعد آنسو گیس کا استعمال بھی کیا، پولیس حکام نے پُرزور مظاہرین کو پکڑ کر راستے سے بھی ہٹایا،اس دوران ریس میں 15 منٹ کی تاخیر ہوئی۔

برطانوی سائیکلسٹ گرینیٹ تھامس،کرس فروم اور دیگر کی آنکھیں بھی آنسوگیس سے متاثر ہوئیں،جنھوں نے پانی سے منہ دھونے کے بعد آئی ڈراپس بھی استعمال کیے، منتظمین نے بھی ان کی آنکھوں کا معائنہ کیا، راستے کلیئر ہونے پر ریس کے شرکا کو یہاں سے آگے روانہ کردیاگیا،اس مرحلے میں انھوں نے کارکیسوون سے بیگنیریز ڈی لنچون کا سفر طے کیا۔
Load Next Story