بھارت میں بھی دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرنے والا بولر سامنے آگیا

موکیت ہری ہرن نے رائٹ ہینڈر این جگدیسن کو لیفٹ آرم اسپن بولنگ کی۔

موکیت ہری ہرن نے رائٹ ہینڈر این جگدیسن کو لیفٹ آرم اسپن بولنگ کی۔ فوٹو: فائل

بھارت میں بھی دونوں ہاتھوں سے پروفیشنل لیول پر بولنگ کرنے والا بولر سامنے آگیا۔


تامل ناڈو پریمیئر لیگ میں وی بی کانچی ویرانز کی جانب سے موکیت ہری ہرن کو میدان میں اتارا گیا جنھوں نے دونوں ہاتھوں سے بولنگ کے جوہر دکھائے۔ ڈنڈیگل ڈریگنز کے خلاف میچ میں کپتان بی اپراجیت نے چھٹے اوور کیلیے ہری ہرن کو گیند تھمائی،انھوں نے رائٹ ہینڈر این جگدیسن کو لیفٹ آرم اسپن بولنگ کی، لیفٹ ہینڈڈ ہری نشانتھ کے خلاف وہ رائٹ آرم سے آف اسپن کرتے نظر آئے۔
Load Next Story