این اے221 میں دھاندلیوں کا نوٹس لیاجائے احمد رشید
پولنگ اسٹیشنز پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے قبضہ کرلیا.
پولیس سرپرستی میں پولنگ ایجنٹوں نے ٹھپے بھی لگائے، پریس کانفرنس. فوٹو: فائل
AHMEDABAD:
حیدرآباد قومی اسمبلی کے حلقہ221 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید احمد رشید نے الیکشن کمیشن پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ221 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ہونیوالی دھاندلیوں کا نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ221 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پرکھلے عام دھاندلی کی گئی اور کئی پولنگ اسٹیشنز پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے قبضہ کرلیا تھا۔
انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کیے جانے والے پولنگ عملہ نے بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ایماء پر پولیس سرپرستی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور پولنگ ایجنٹ نے ٹھپے بھی لگائے، جب کہ پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشن سے زبردستی باہر نکال دیا اور ان کے ووٹرز کو ووٹ بھی کاسٹ کرنے نہیں دیے گئے۔