انتخاباتانفارمیشن و کمیونی کیشن ٹیکنالوجی نے موثر کردار ادا کیا
سوشل میڈیا اور موبائل تبدیلی کے ہتھیار رہے، فیس بک پر انتخابی مہم اثر انگیزرہی.
نوجوان طبقہ انتہائی سرگرم رہا،ووٹرز کو حق رائے دہی کی اہمیت سے آگاہ کرتا رہا۔ فوٹو: فائل
عوام کی دلچسپی اور ٹرن اوور کے لحاظ سے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات میں انفارمیشن اور کمیونی کیشن ٹیکنالوجی نے انتہائی موثر کردار ادا کیا۔
سوشل میڈیا اور موبائل فونز تبدیلی کے ہتھیار ثابت ہوئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر انتخابی مہم کے نتائج انتہائی اثر انگیزرہے، انتخابات میں ہونے والی بے قاعدگیوں اور مبینہ دھاندلی کی ویڈیوز اور تصاویر بڑی تعداد میں فیس بک پر پوسٹ کردی گئی ہیں جو انتخابی عمل کی خامیوں اور انتظامیہ کی غفلت کا ثبوت ہیں، ان تصاویر کو پوسٹ کیے جانے کے مختصر وقت میں ہی ہزاروں افراد نے ٹیگ کرتے ہوئے اپنے تبصرے دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں میں موبائل فون لے جانے پر پابندی کے باوجود یہ تمام ویڈیوز اور تصاویر موبائل فونز سے بنائی گئی ہیں جو ایک جانب موبائل فون کی افادیت اوردوسری جانب الیکشن کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزی ظاہر کرتی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی انتخابی عمل میں بے قاعدگی اور مبینہ دھاندلی زیربحث ہے، 11مئی کو ملک بھر میں ہونے والے انتخابات میں نوجوان طبقہ انتہائی سرگرم رہا اور موبائل فون کے ذریعے ووٹرز کو حق رائے دہی کی اہمیت سے آگاہ کرنے، ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار سمیت ووٹنگ کے دوران کسی بے ضابطگی اور بے قاعدگی پر کسی ووٹر کے حقوق سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے موبائل فون ایس ایم ایس نے کلیدی کردار ادا کیا، عام انتخابات کا انعقاد کاروباری لحاظ سے میڈیا انڈسٹری کے ساتھ ٹیلی کام انڈسٹری کے لیے بھی انتہائی سود مند ثابت ہوا۔