امریکی اخبارنیو یارک ٹائمزکے بیوروچیف کوپاکستان چھوڑنیکاحکم

ڈیکلن والش پرناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونیکا الزام،ویزامنسوخ کردیاگیا

ڈیکلن والش پرناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونیکا الزام،ویزامنسوخ کردیاگیا فوٹو: فائل

حکومت پاکستان نے امریکی اخبارنیویارک ٹائمزکے بیوروچیف ڈیکلن والش کوناپسندیدہ سرگرمیوں کے الزام میں ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔

جس پراخبارکی انتظامیہ نے شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے حکومت سے اس فیصلہ پرنظرثانی کامطالبہ کیا ہے۔ نیو یارک ٹائمزکے مطابق اسلام آباد میں ان کے بیورو چیف کودوسطروں پرمشتمل مراسلہ ملا ہے جس میں انھیں پاکستان چھوڑنے کے احکام دیے گئے ہیں۔اخبارکے مطابق ڈیکلن والش پرناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کاویزامنسوخ کردیاگیاہے۔

اطلاعات کے مطابق انھیں ملک چھوڑنے کیلیے 72گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔نیویارک ٹائمزنے اس فیصلے کیخلاف شدیداحتجاج کیاہے والش گزشتہ 9برسوں سے پاکستان میں صحافتی ذمے داریاں نبھا رہے تھے انھوں نے برطانوی اخباردی گارجین کے ساتھ بھی تھے تاہم جنوری 2012ء سے وہ نیو یارک ٹائمز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔




نیویارک ٹائمزکی ایگزیکٹو ایڈیٹرجل ایبرامسن نے نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب خان کوایک مراسلے میں اس فیصلے پراحتجاج کیا ہے اوردعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ رپورٹر نے ہمیشہ متوازن رپورٹنگ کی ہے اورپاکستان کی ترجمانی کی ہے پاکستان یہ فیصلہ فوری واپس لے۔

ویلش نے بتایا کہ وہ گھر سے باہر تھے کہ انھیں ایک نامعلوم کال کرکے گھر بلایا گیا اورپولیس اہلکاروں کے ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس ایک اہلکار نے ایک خط انھیں دیا جس میں بتایاگیا تھا کہ ان کا ویزا کینسل کردیاگیا ہے اوروہ 72گھنٹوںمیں پاکستان چھوڑ دیں کیونکہ ان کی سرگرمیاں ان کے منصب کے مطابق نہیں ہیں۔
Load Next Story