انتخابات میں محکمہ صحت کے 3 ہزار اہلکاروں نے فرائض انجام دیے

شہر کے سرکاری اسپتالوں میں جاری ایمرجنسی منگل سے اٹھالی جائے گی

شہر کے سرکاری اسپتالوں میں جاری ایمرجنسی منگل سے اٹھالی جائے گی. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی ہدایت پرصوبائی محکمہ صحت کے3 ہزار عملے نے انتخابی فرائض ادا کیے جبکہ اندرون سندھ سے ہر ضلع سے لیڈی ہیلتھ ورکروں اور ڈاکٹروں کی بڑی تعدادکو بھی انتخابی فرائض پر مامورکیا گیا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر محکمہ صحت کا 3 ہزارعملہ مختلف پولنگ بوتھوں پر تعینات تھا جبکہ محکمہ کے سیکریٹریٹ کا عملہ ان ڈیوٹیوں میں شامل رہا، ای ڈی اوہیلتھ کراچی کے ماتحت کام کرنے والی کراچی کی 1700 لیڈی ہیلتھ ورکروں، ڈاکٹروں اور دیگر500 ملازمین نے انتخابی فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیے۔




ڈائریکٹر ہیلتھ آفس کے مطابق ڈائریکٹر آفس سے 60 افسران نے الیکشن فرائض انجام دیے ،انتخابی ڈیوٹیوں میں سول اسپتال، جناح اسپتال،لیاری اسپتال اوراسکن اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں، پروجیکٹ دفاتراور ٹاؤن ہیلتھ افسران کے ماتحت چلنے والے صحت کے مراکز سے بھی بڑی تعداد میں عملہ الیکشن ڈیوٹیوں پر تعینات کیاگیا تھا،محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں جاری ایمرجنسی کل تک نافذ رہے گی اور منگل سے ایمرجنسی اٹھالی جائے گی۔
Load Next Story