انتخابی عمل کے باعث نرسوں کا عالمی دن نہ منایا جا سکا

محکمہ صحت میں ساڑھے3ہزار نرسیں تعینات،45ہزار پاس آؤٹ ہوچکیں

سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والی اسٹاف نرسوں کی تعداد 2700 ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں نرسوں کا عالمی دن اتوارکوانتخابی عمل کی وجہ سے نہیں منایا جا سکا تاہم دنیا بھر میں نرسوں کا عالمی دن 12مئی کو منایا گیا۔

نرسوں کا عالمی دن بانی نرس فلورنس نائٹ اینگل کی یاد میں منایاجاتا ہے جس نے دنیا میں نرسنگ کے شعبے کومتعارف کرایا تھا، صوبائی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق1965سے اب تک21 ہزارنرسیں پاس آؤٹ ہوچکی ہیں جبکہ9ہزار800نرسیں مڈوائف، 3ہزار800 کمیونٹی مڈوائف، 6ہزار300 لیڈیزہیلتھ وزیٹرز، 500 کمیونٹی ہیلتھ نرسیں،کارڈیک نرس1100 ، پیڈیاٹڑکس ہیلتھ نرسنگ250جبکہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں224 نرسیں پاس آؤٹ ہوچکی ہیں۔




محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں1965میں پہلی بارسندھ نرسنگ ایگزامنیشن بورڈ قائم کیاگیا تھا اور اسی بورڈ کے ماتحت امتحانات منعقدکیے جاتے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق محکمہ کے ماتحت اسپتالوں میںکام کرنے والی اسٹاف نرسوںکی تعداد 2700 ہے ان نرسوں کوگریڈ16کا درجہ دیاگیا ہے، محکمہ کے مطابق ہیڈنرسنگ کیلیے200 اور کلینکل نرسنگ کیلیے350 نرسیں تعینات ہیں، اس وقت صوبے میںاسکول آف مڈ وائفری کی تعداد27 ہے جبکہ اسکول آف نرسنگ میل، فی میل کی تعداد37ہیں، صوبے میں پرائیویٹ نرسنگ اسکولوںکی تعداد17بتائی گئی ہے، دریں اثنا سندھ نرسنگ ایگزامنیشن بورڈکے مطابق ہر سال2 ہزارجنرل نرسیں پاس آئوٹ ہوتی ہیں جبکہ نرسنگ کے دیگر شعبوں میں بھی سالانہ امتحانات منعقدکیے جاتے ہیں۔
Load Next Story