صدی کا سب سے طویل چاند گرہن آج ہوگا
چاند گرہن آج شب 10:15 بجے شروع ہو گا، پاکستان بھر میں بھی دکھائی دے گا۔
اختتام صبح 4:29 بجے ہو گا، مجموعی دورانیہ 6 گھنٹے تک ہو گا۔ فوٹو: فائل
رواں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن آج (جمعے کو) ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق21 ویں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا آغاز آج (جمعے) شب10 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا، پاکستان بھر میں چاند گرہن دکھائی دے گاجبکہ یورپ، ایشیا، افریقہ، آسٹریلیا، سائوتھ امریکا، پیسفک، انڈین اوشین، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا میں بھی دکھائی دے گا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق ہفتہ 28 جولائی کو رات 12 بج کر 30 منٹ پر چاند جزوی گرہن کی زد میں ہو گا جبکہ رات ایک بج کر 22 منٹ پر مکمل اور انتہائی نمایاں چاند گرہن ہو گا، 21 ویں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا اختتام صبح 4 بج کر 29 منٹ پر ہو گا، چاند گرہن کا شروعات سے اختتام تک دورانیہ 103 منٹ پرمحیط ہوگا، چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ6گھنٹے ایک منٹ کے لگ بھگ ہو گا۔