دھاندلی ہوئی ہے نوازشریف سے بہتری کی توقع نہیںکھر

نواز شریف کی جماعت آمریت کی پیداوار ہے، ان کا بینظیر سے معاہدہ میں نے کرایاتھا

بی بی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ مشرف کی دشمن بن کر پاکستان آئیں، پریس کانفرنس. فوٹو: ایکسپریس

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 176 سے مسلم لیگ فنکشنل لیگ کے امیدوار اور سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں رات کے اندھیرے اور دن کے اجالے میں دھاندلی کی گئی ہے۔

رات ایک بجے تک میں جیت رہا تھا اور اب مجھے ہرائے جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ میرا چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ ہے کہ میرے حلقے کا رزلٹ روک دیا جائے اور تحقیقات کرائی جائیں،کوٹ ادو کے عوام ثابت کریں گے کہ میرے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے۔ یہ بات انھوں نے گزشتہ شام ملتان پریس کلب میںایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں فنکشنل لیگ کا وجود نہیں ہے۔




انھوں نے مزیدکہا کہ عوام کونواز شریف کی حکومت سے بہتری کی توقع نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ یہ آمریت کی پیداوار اور ضیا الحق کامنہ بولا بیٹا ہے۔ انھوں نے کہاکہ میں نے نوازشریف اور بے نظیر میں مفاہمت کرائی اور ان دونوں کوملک واپس لانے میں اہم کرداراداکیا۔ میں نے بے نظیر بھٹو کوخیرخواہ ہونے کے ناطے مشورہ دیا تھا کہ وہ مشرف سے ہاتھ ملانے کی بجائے اس کی دشمن بن کر پاکستان آئیںمگر انھوں نے میری بات نہ مانی جس کی وجہ سے بے نظیر قتل ہوگئیں۔
Load Next Story