عام انتخابات زیریں سندھ میں پی پی کا کلین سوئپ حیدرآباد اور کراچی متحدہ کے نام

کراچی میں قومی و صوبائی حلقوں میں متحدہ کی واضح برتری،اویس مظفر، شرجیل میمن، فہمیدہ مرزا، نوید قمر بھی کامیاب۔۔۔

کراچی میں قومی و صوبائی حلقوں میں متحدہ کی واضح برتری،اویس مظفر، شرجیل میمن، فہمیدہ مرزا، نوید قمر بھی کامیاب، ٹھٹھہ میں سسی پلیجو ہارگئیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ نے میدان مار لیا اور ایک بار پھراکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جبکہ مسلم لیگ ( ن ) نے بھی تین نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے لیار ی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

این اے 239 پررات گئے تک نتیجہ جاری نہیںہوسکا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی کی 19 اور صوبائی اسمبلی کی41 نشستوں پر انتخابات ہوئے اتوار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 240 پر ایم کیو ایم کے خواجہ سہیل منصور نے 95 ہزار 770 ووٹ،این اے 241 پر ایس اے اقبال قادری نے 97 ہزار 908 ووٹ، این اے 242پر ایم کیو ایم کے محبوب عالم نے 86 ہزار 500وو ٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی ۔این اے 243 میں ایم کیو ایم کے عبدالوسیم ایک لاکھ 92 ہزار 6سو78 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کے زاہد ہاشمی 29 ہزار ووٹ حاصل کر سکے۔این اے 244 پر ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین ایک لاکھ 76 ہزار ووٹ لیکر جیتے۔این اے 245 پر ایم کیو ایم کے محمد ریحان ہاشمی نے ایک لاکھ 5005 ووٹ حاصل کر کامیابی حاصل کی ۔

این اے 246 پر ایم کیو ایم کے نبیل احمد گبول نے ایک لاکھ 78 ہزار 280 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔این اے 247 میں ایم کیو ایم کے سفیان یوسف نے ایک لاکھ 2 ہزار 4سو43 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی جبکہ تحریک انصاف کے راشد صدیقی نے 35ہزار2سو40 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبرپر رہے۔این اے 249 ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک لاکھ 8 ہزار ووٹ لے کر پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز میںکو شکست دی۔این اے 251 پر ایم کیو ایم کے سید علی رضا عابدی نے 81 ہزار75 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے راجہ اظہر کامران 39 ہزار 766 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 252 پر ایم کیو ایم کے عبدالرشید گوڈیل نے 90 ہزار 827ب ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔این اے 253 پر ایم کیو ایم کے مزمل قریشی نے 75 ہزار 896 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔این اے 255 پر ایم کیو ایم کے سید آصف حسنین نے ایک لاکھ 40 ہزار 500 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے ۔

این اے 256 پر ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی نے ایک لاکھ 40 ہزار 300 ووٹ لے کامیابی حاصل کی ۔ این اے 257 پر ایم کیو ایم کے ساجد احمد نے ایک لاکھ 25 ہزار222 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے محمد فاروق نے11ہزار 15 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ این اے 248پیپلز پارٹی کے شاہ جہاں بلوچ 84 ہزار 5سو30 ووٹ حاصل کیے اور تحریک انصاف کے سبحان علی ساحل نے 26 ہزار 3سو48 پر ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر رہے۔ این اے 258 پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عبدالحکیم بلوچ نے 51 ہزار148 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔پیپلز پارٹی کے راجہ عبدالرزاق نے 39ہزار 267 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس 89 پر مسلم لیگ ( ن ) کے ہمایوں محمد خان نے 18ہزار 900 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔


پی ایس 91 پر ایم کیو ایم کے کامران اختر نے47 ہزار 51 ووٹ لیکر میدان مارا۔پی ایس 92 پر ایم کیو ایم کے عبدالحسیب 37 ہزار 7سو77 ووٹ لیکر جیتے۔ پی ایس 93 پر تحریک انصاف کے حفیظ الدین 15617ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ پی ایس 94 پر ایم کیو ایم کے سیف الدین خالد نے 85445ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے ہیں، پی ایس 96 پر ایم کیو ایم کے مظاہر امین نے67 ہزار 4سو3ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔پی ایس 97پر ایم کیو ایم کے شیخ عبداللہ 77 ہزار ووٹ لے کر کامیا ب ہوئے ۔پی ایس 99 پر ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن 68 ہزار 5سو78 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔پی ایس 100 پر ایم کیو ایم کے محمد عارف صدیقی 78 ہزار60 ووٹ، پی ایس 104 میں ریحان ظفر نے 63 ہزار5سو12 ووٹ لیکر فتح یاب ہوئے۔ پی ایس 105 پر ایم کیو ایم کے خالد بن ولایت 71 ہزار 3 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔



پی ایس 106 پر ایم کیو ایم کے محمد افتخار عالم نے 74 ہزار 700 ووٹ لیکر کامیا بی اپنے نام کی۔پی ایس 107 پر محمد عظیم فاروقی 71 ہزار 6سو22 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر آنے والے آزاد امیدوار محمد شاہ چار ہزار 8سو70 ووٹ حاصل کیے تھے ۔پی ایس 108 میں پیپلز پارٹی کے محمد جاوید ناگوری 51 ہزار 3سو35 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کے محمد عمران نے 17 ہزار ایک سو 62 ووٹ حاصل کیے ۔ پی ایس 109 پیپلز پارٹی کی ثنیہ ناز 53 ہزار 9سو26 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی اور ایم کیو ایم کے اظہر السلام ایک ہزار 8سو25 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔ پی ایس 110 میں ایم کیو ایم کے محمد دلاور نے 46 ہزار 663 ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی جبکہ ان کے مقابلے مین پیپلز پارٹی کے یوسف ناز نے 16 ہزار 655 ووٹ لیکر دوسرے پوزیشن حاصل کی۔

پی ایس 111 پر ایم کیو ایم کے محمد کامران 59 ہزار 8سو38 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے عدنان بلوچ 48 ہزار 4 سو73 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 115 پر ایم کیو ایم کے ڈاکٹر راشد عبداللہ وہرو 56 ہزار ایک سو87 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور جماعت اسلامی کے عبدالغفار3 ہزار 7سو20 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر آئے۔ پی ایس 116 پر ایم کیو ایم کے محمد عبدالرزاق 47 ہزار284 ووت لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کی ارم بٹ 27 ہزار 169 ووٹ لیکر دوسری پ]وزیشن پر رہی۔پی ایس 117 پر ایم کیو ایم کے ڈاکٹر صغیر احمد نے 43 ہزار 803 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔دوسری پوزیشن پر تحریک انصاف کے احسن جبار نے 21ہزار 750 ووٹ حاصل کیے۔پی ایس 118 پر ایم کیو ایم کے عدنان احمد نے 61 ہزار 741 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

تحریک انصاف کے ارسلان گھمن 19 ہزار 113 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔پی ایس 119 پر ایم کیو ایم کے ارتضیٰ خلیل فاروقی نے49 ہزار 435 ووٹ حاصل کر کے میدان مارا اس حلقے پر تحریک انصاف کے عطااللہ خان نے 23 ہزار 519 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 120 پر ایم کیو ایم کے نشاط محمد ضیاء قادری نے 94 ہزار 689 ووٹ لیکر کامیابی اپنے نام کی ۔پی ایس 121 پر ایم کیو ایم ے سید ندیم رازی نے66 ہزار 151 ووت حاصل کر کے کامیاب ہوئے ۔پی ایس 122 پر ایم کیو ایم کے سید خالد 57 ہزار 98 ووٹ لیکر کامیابی اپنے نام کی۔پی ایس 125 پر ایم کیو ایم کے محمد معین عامر پیر زادہ نے8 5 ہزار25 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔پی ایس 126 پر ایم کییو ایم کے فیصل سبزواری نے 35 ہزار 304 ووٹ ھاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ پی ایس 127 پر ایم کیو ایم کے اشفاق منگی نے 60 ہزار768 ووٹ لیکر کامیابی اپنے نام کی۔ پی ایس 128 پر ایم کیو ایم کے وقار حسین شاہ 23 ہزار 4سو96 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔پی ایس 129 پر مسلم لیگ( ن ) کے حاجی شفیع محمد جاموٹ 22 ہزار 994 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔
Load Next Story