3 سابق وزرائے اعظم میں سے 2 کامیاب ایک کو شکست کا سامنا

نوازشریف، میر ظفراللہ جمالی اور پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل راجا پرویز میدان میں تھے

ن لیگ کے سربراہ اور جمالی کو کامیابی ملی، راجا پرویز اپنے حلقے میں شرمناک شکست کھاگئے۔ فوٹو: فائل

انتخابات میں 3 سابق وزرائے اعظم نے حصہ لیا جن میں سے 2 کامیاب ہوکر ایوان میں پہنچ گئے جبکہ ایک کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف، فنکشنل لیگ کے میر ظفراللہ جمالی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکریٹری جنرل راجا پرویز اشرف شامل ہیں۔ نواز شریف لاہور اور سرگودھا سے جبکہ میر ظفراللہ جمالی بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 266 سے کامیاب ہوئے۔

راجا پرویز اشرف کو، جوکہ حال ہی میں ختم ہونے والی پیپلزپارٹی کی حکومت میں وزیراعظم تھے، اپنے حلقہ این اے 54 میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے کے باوجود ن لیگ کے امیدوار جاوید اخلاص کے ہاتھوں 50 ہزار سے زائد ووٹوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story