37 فیصد نوجوانوں نے ن لیگ 26 فیصد نے پی ٹی آئی کوووٹ دیا
16فیصد یوتھ نے پیپلز پارٹی کومنتخب کیا،پولنگ ڈے پرگیلپ سروے کے نتائج
50سال سے زائدعمر والے41فیصد ن لیگ،13 فیصد پی ٹی آئی،19فیصد پی پی کے ساتھ. فوٹو: فائل
عام انتخابات میں نوجوانوں نے بھر پور حصہ لیا،16سے 24سال تک کے 37فیصد ووٹرز نے ن لیگ کو، 26فیصد نے پی ٹی آئی کو اور16فیصد نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا۔
30 سے 34سال تک کے رائے دہندگان میں36فیصد نے ن لیگ، 5 فیصد نے پی ٹی آئی اور 19فیصدنے پی پی کوووٹ دیا۔ گیلپ سروے کے مطابق11مئی کے الیکشن میں نوجوانوں نے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا۔ 16سال سے 24 سال تک کے 37فیصد ووٹرز نے ن لیگ کو، 26فیصد نے پی ٹی آئی اور16فیصد نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا۔ 25سال سے 29سال تک کے ووٹرز کے30فیصد ن لیگ، 22فیصد پی ٹی آئی اور 19فیصد ووٹ پیپلزپارٹی کو کاسٹ کیے گئے جبکہ30 سے 34سال تک کے رائے دہندگان میں 36فیصد ن لیگ، 5فیصد پی ٹی آئی اور19فیصد پی پی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
49سال تک کے لوگوں میں سے34 فیصد نے ن لیگ، 17فیصد نے پی ٹی آئی اور19فیصد نے پیپلزپارٹی کو حکومت میں لانے کی کوشش کی جبکہ 50سال سے زائد عمر والوں میں سے41فیصد نے ن لیگ، 13فیصد پی ٹی آئی اور19فیصد پیپلزپارٹی کو حکومت کے لیے پسندکیا۔ سروے کے مطابق اس بار نوجوانوں نے پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دیا لیکن پی ٹی آئی کو بڑی عمر کے افراد پر نظریاتی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں الیکشن کے دوران عوام نے بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنی طاقت کا اظہارکیا۔ اب منتخب ہونے والے نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ عوام کیلیے بھرپور کام کریں تاکہ آئندہ الیکشن میں یہ جذبہ مایوسی میں بدلنے کی بجائے مزید پروان چڑھے۔