ایم کیو ایم کے عبدالوسیم نے 2 لاکھ ووٹ لے کر ریکارڈ قائم کردیا
گزشتہ انتخابات میں عبدالوسیم اسی حلقے سے ایک لاکھ ستر ہزار ووٹ لے چکے ہیں ۔
گزشتہ انتخابات میں عبدالوسیم اسی حلقے سے ایک لاکھ ستر ہزار ووٹ لے چکے ہیں. فوٹو: فائل
QUETTA:
ایم کیو ایم کے امیدوار عبدالوسیم نے این اے 243 سے ایک لاکھ 99ہزار500ووٹ لے کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے گزشتہ انتخابات میں عبدالوسیم اسی حلقے سے ایک لاکھ ستر ہزار ووٹ لے چکے ہیں ۔
اتوار کو این اے 243 کے آنے والے غیرحتمی نتائج کے مطابق اب تک کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ عبدالوسیم نے حاصل کیے۔ایم کیو ایم کے رہنما پہلے بھی کراچی کے مختلف حلقوں سے1 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرکے اپنی نمائندگی منوا چکے ہیں ۔ یادرہے کہ حلقہ این اے 243 میں ووٹرز کی تعداد 4لاکھ سے زائد ہے۔