حیدرہوتی کی کامیابی پر فائرنگ 5بچوں کا باپ ہلاک
کامیابی کا اعلان ہوتے ہی پوراشہر ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا،خوف وہراس.
کامیابی کا اعلان ہوتے ہی پوراشہر ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا،خوف وہراس۔ فوٹو: فائل
سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 9 مردان 1 پر کامیابی نے 5 بچوں کے باپ کی زندگی لے لی۔
اے این پی کے کارکنوں اور حامیوں نے خوشی میں ہوائی فائرنگ شروع کردی،جس سے یہ سانحہ پیش آیا۔ اتوار کی سہ پہر ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جب سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کی قومی اسمبلی حلقہ این اے 9 پر کامیابی کا اعلان کیا گیا تو پورا شہر ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا۔ بینک روڈ ' شمسی روڈ اور شیخ ملت ٹاؤن میں کھلے عام کلاشنکوفوں سے فائرنگ کی گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
ادھر ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 5 بچوں کا واحد کفیل کوثر زخمی ہوگیااور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور 5بچے یتیم ہوگئے۔ ادھر اے این پی کے کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے زبردست ہوائی فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔