توانائی بحرانبزنس کمیونٹی نے نئی حکومت سے امیدیں باندھ لیں
وفاقی وصوبائی حکومتیںبحران سے نمٹنے کیلیے ہنگامی اقدامات،معیشت کو ترجیح دینگی.
زبیرملک،طارق سعید،سراج قاسم،ایس ایم منیر،ہارون اگرودیگرکی نومنتخب جماعتوں کو مبارکباد۔ فوٹو: فائل
تجارتی وصنعتی حلقوں نے انتخابات میں کامیاب ہونے والی سیاسی جماعتوں سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ قومی مفاد میں توانائی کے سنگین بحران کے حل کے لیے فوری عملی اقدامات بروئے کار لائیں گی۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر احمد ملک، کنفیڈریشن آف ایشیا پیسفک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر طارق سعید، پاک انڈیا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایس ایم منیر، بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی، کراچی چیمبرآف کامرس کے صدرہارون اگر، کاٹی کے چیئرمین محمد زبیر چھایا، وائس چیئرمین نجم العارفین، نیاز احمد، فلاح انجمن ہول سیل ویجیٹیبل مارکیٹ صدر شیخ شاہ جہاں، چیئرمین الحاج غلام رسول لاشاری، جوڑیا بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر جعفرکوڑیا، رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید غوری ودیگر نے مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی مومنٹ کی کامیابی پر پارٹی سربراہاں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ملنے والا بھاری مینڈیٹ پاکستان کو معاشی استحکام کے راستے پر واپس لانے اور پاکستانی عوام کو مشکلات سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوگا۔
الیکشن کے ذریعے عوام نے باصلاحیت رہنماؤں کا انتخاب کیا ہے جس کے بعد عوام اور تاجربرادری توقع کرتی ہے کہ میاں نوازشریف وفاق و پنجاب کی سطح پرجبکہ متحدہ قومی مومنٹ اور پی پی پی سندھ کی سطح پر حکومت بنانے کے بعداولین ترجیح ملکی معیشت کو بہتر بنانے کو دیں گے جس کے لیے انہیں طویل دورانیے سے جاری توانائی کے بدترین بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے انقلابی نوعیت کے اقدامات بروئے کار لانا ہوں گے۔ تاجربرادری نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت اپنی پالیسیاں تجارت دوست بنائے گی تاکہ ملک میں خوشحالی وترقی کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع میسر آسکیں جبکہ کراچی کو ملکی معیشت کے حوالے سے بھرپور اہمیت دی جائے گی۔ تاجربرادری نے امیدظاہر کی ہے کہ نواز شریف اقتدار سنبھالنے پر ملک کو درپیش معاشی و اقتصادی چیلنجزکے حل، اقتصادی اصلاحات، توانائی کے بحران پر قابو اور امن و امان برقرار رکھنے کیلیے موثر و ٹھوس اقدامات کریں گے۔