ٹنڈوالہیارعرفان گل مگسی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ
مخالفین اپنے گھروں کے پولنگ اسٹیشنوں سے ہارگئے،الیکشن کیسے جیت سکتے ہیں
مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر عرفان گل مگسی شالیمار پارک سے ٹنڈو الہ یار پریس کلب تک ہزاروں افراد پر مشتمل ریلی کی صورت میں پہنچے اور احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا. فوٹو: فائل
مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر عرفان گل مگسی کی شالیمار پارک سے ہزاروں افراد کے ہراہ ٹنڈو الہ یار پریس کلب تک ریلی اور احتجاجی مظاہرہ و دھرنا۔
مخالفین و انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے،دھاندلی کے الزامات۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر عرفان گل مگسی شالیمار پارک سے ٹنڈو الہ یار پریس کلب تک ہزاروں افراد پر مشتمل ریلی کی صورت میں پہنچے اور احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اس موقع پر ان کے حمایتیوں نے مخالف امیدواروں کے خلاف نعرے لگائے۔
جبکہ مقامی انتظامیہ پر بدترین دھاندلیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ڈاکٹر عرفان گل مگسی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین اپنے گھروں کی پولنگ ہار گئے الیکشن کیسے جیت سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں عدالت پر پورا اعتماد ہے اور اسی لیے دھاندلی کے خلاف عدالت میں درخواست دے دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ میرے مخالف ستار بچانی اپنے گھر کے پولنگ اسٹیشن پر11ووٹوں سے ہار گئے جبکہ پی ایس52کے امیدوار اپنے علاقے کی یوسی میں ہار گئے، حیرت ہے کہ الیکشن کیسے جیت گئے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے آج200افراد کو میٹنگ کے لیے بلایا تھا لیکن ہزاورں کا مجمع اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈاکٹرراحیلہ ٹنڈوالہ یار ضلع سے ہار نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر راحیلہ ٹنڈو الہ یار ضلع سے ہار نہیں سکتی انہوں نے کہا کہ میں اپنے مخالفین کو چیلنج کرتا ہوں کہ غریبوں کو کیوں ستاتے ہو کیوں ان کے خلاف مقدمات درج کرائے اگر دم ہے تو ڈاکٹرعرفان اور ڈاکٹر راحیلہ سے لڑو۔