کراچی میں گرمی کی شدت سے شہری بے حال ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی
شام میں شہریوں کی بڑی تعداد گرمی سے بچنے کیلیے پارکوں ،باغات اور کلفٹن، ہاکس بے سمیت دیگر ساحلی مقامات پر پہنچ گئی
شام میں شہریوں کی بڑی تعداد گرمی سے بچنے کیلیے پارکوں ،باغات اور کلفٹن، ہاکس بے سمیت دیگر ساحلی مقامات پر پہنچ گئی۔ فوٹو: فائل
گرمی کی شدت میں اضافے سے شہری بے حال ہوگئے، شہریوں نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا، ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر برف کی بھی قلت پیدا ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے سے شہری بے حال ہوگئے ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحلی علاقوں کا رخ کرلیا ہے، شام کے اوقات میں شہریوں کی بڑی تعداد گرمی سے بچنے کیلیے کلفٹن، ہاکس بے، سینڈزپٹ سمیت مختلف ساحلی مقامات پر پہنچ جاتی ہے، شہر کے بڑے چھوٹے پارکوں خصوصا باغ ابن قاسم، الہ دین پارک، سفاری پارک، اللہ دین پارک، باغ جناح میں لوگوں کا انتہائی رش دیکھنے میں آرہا ہے ،شدید گرم موسم کی وجہ سے شہریوں میں مشروبات کے استعمال میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، شہر کے مختلف مقامات پر مشروبات کے اسٹال بھی لگے ہوئے ہیں، گنے کے شربت کی فروخت میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے۔
شہر کے مختلف مقامات پر تربوز اور فالسے کے شربت اور ستو کی فروخت بھی جاری ہے، شام ہوتے ہیں لوگ مختلف فاسٹ فوڈ کے ریسٹورنٹ بھی پہنچ جاتے ہیں، شہر میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے باوجود بھی شہری بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر تفریحی مقامات کا رخ کر رہے ہیں، شہریوں کی جانب سے تفریحی مقامات پر جانے کی ایک بڑی وجہ شہر میں ہونیوالی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ بھی ہے، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں خصوصاً خواتین، بچوں اور ضعیف افراد کا گھروں میں برا حال ہوجاتا ہے، گرمی سے بچنے کیلیے بھی شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے تفریحی مقامات کیلیے نکل جاتی ہے، شہر میں تفریح مقامات کم ہونے کے باعث شہری زیادہ تر گرمی کے موسم میں ساحل سمندر کا ہی رخ کرتے ہیں۔