مزید نتائج این اے 239 کراچی پر متحدہ کا امیدوار کامیاب

پی ایس 93پر تحریک انصاف، پی ایس 130پر پیپلزپارٹی کو کامیابی ملی

پی ایس 93پر تحریک انصاف، پی ایس 130پر پیپلزپارٹی کو کامیابی ملی فوٹو: فائل

KARACHI:
الیکشن کمیشن سندھ نے حلقہ این اے 239پرتیسرے روز بلا آخر غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج جاری کردیے۔

سخت مقابلے کے متحدہ قومی موومنٹ یہ بھی نشست جیت لی جبکہ تحریک انصاف بھی کراچی میں صوبائی اسمبلی کی ایک نشست اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے اورپی ایس 130 پر پیپلز پارٹی اپنی نشست کا دفاع کرنے میں کا میاب رہی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری انتخابی نتائج کاا علان کرنے میں مسلسل تاخیر سے کام لیا۔ کراچی کے چند حلقوں پر تیسرے روز نتیجہ جاری کیا گیا۔ حلقہ این اے 239 پر غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے سلمان مجاہد نے 9 3 ہزار7 سو 88 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے سبحان علی ساحل سخت مقابلے کے بعد 34 ہزار 13 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔


ضلع غربی کے حلقہ پی ایس 93 پرتحریک انصاف کے حفیظ الدین ایڈوکیٹ 15 ہزار 6سو17 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے اے این پی کے بشیر جان نے 9 ہزار 6سو44 ووٹ حاصل کیے۔ پی ایس 90 پر ایم کیو ایم کے یوسف شہوانی 28 ہزار 5سو60 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے اور اس حلقے پر پیپلز پارٹی کے لیاقت علی جسکانی 18 ہزار ایک سو 71 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 92 پر ایم کیو ایم کے عبدالحسیب 37 ہزار 777 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے۔پی ایس 130 پر پیپلز پارٹی اپنی نشست کا دفاع کرنے میں کا میاب رہی ۔اس حلقے پر پیپلز پا رٹی کے امیدوار ساجد جوکھیو 20 ہزار 263 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار محمد سلیم 13 ہزار 8سو99 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 114 پر مسلم لیگ ( ن ) نے میدان مار لیا جہاں عرفان اللہ مروت 37 ہزار 30 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ،پی ایس 98 پر ایم کیو ایم کے وسیم قریشی 85 ہزار 4سو35 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔پی ایس 100 پر پیپلز پارٹی کے عادل صدیقی 97 ہزار 738 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔ پی ایس 101 پر بھی ایم کیو ایم کے ہی امیدوار کامیاب ہوئے اس حلقے پر کامیاب امیدوار جمال احمد 42 ہزار 950 جبکہ پی ایس 102 پر ایم کیو ایم کے انور رضا نقوی 63 ہزار 285 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ پی ایس 103 پر ایم کیو ایم کے ساجد قریشی نے40 ہزار595 ووٹ لیکر کامیابی اپنے نام کی۔

Recommended Stories

Load Next Story