نو منتخب پی پی اراکین اسمبلی کا اجلاس بلاول ہاؤس میں آج طلب

بلاول بھٹو اراکین اسمبلی سے حکومت سازی پربذریعہ ٹیلیفون تبادلہ خیال کریں گے

صدر زرداری عشائیہ دیں گے، صدر سے قائم علی شاہ ، رضا ربانی اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے سندھ سے تعلق رکھنے والے نو منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج کو رات 8 بجے بلاول ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں توقع ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تمام اراکین سے انتخابات 2013 کے حوالے سے بذریعہ ٹیلی فون تبادلہ خیال کریں گے۔


ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورت حال اور سندھ میں حکومت سازی کے معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بعدازاں صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے تمام نو منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر رضا ربانی سمیت بعض دیگر رہنماؤں نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیر کی دوپہر بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور انتخابات کے نتائج کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story