الیکشن میں منظم دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملاایچ آر سی پی
کچھ حلقوں سے بے ضابطگی کی شکایات ملیں، نتائج میں تاخیر بے چینی کا سبب بنی
کچھ حلقوں سے بے ضابطگی کی شکایات ملیں، نتائج میں تاخیر بے چینی کا سبب بنی فوٹو: فائل
KARACHI:
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کے فیصلے کا احترام کریں اور کچھ بھی ایسا کرنے سے پرہیز کریں جو جمہوری نظام کو پٹری سے اتار سکے۔
پورے ملک میں ایچ آر سی پی کے انتخابی جائزہ کاروں کو 11مئی کو منظم دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ایچ آر سی پی نے انتخابی نتائج پر کچھ سیاسی جماعتوں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مشاہدہ ٹیموں کی تحقیق کے مطابق ملک میں کسی مقام پر بھی باضابطہ اور منظم دھاندلی کا کوئی سراغ نہیں ملا، تاہم بعض جگہوں پر انفرادی طور پر بددیانتی کے واقعات کو محسوس کیا گیا۔
ایچ آر سی پی کو اس بات پر تشویش ہے کہ بلوچستان میں مناسب سیکیورٹی کی عدم موجودگی کی وجہ سے انتخابی عمل بُری طرح متاثر ہوا، کچھ حلقوں سے بے ضابطگیوں کے متعلق سنگین قسم کی شکایات موصول ہوتی رہیں اور نتائج کے اعلان میں بہت زیادہ تاخیر بھی بے چینی کا سبب بنی۔