سونے کی عالمی قیمت کم تولہ950روپے بڑھا دی گئی
نرخ55ہزار450روپے، 10گرام سونا815کے اضافے سے 47 ہزار 540کا ہوگیا
نرخ55ہزار450روپے،10گرام سونا815کے اضافے سے 47 ہزار 540کا ہوگیا ۔ فوٹو: فائل
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالرکی کمی سے1221 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 6 روزہ وقفے کے بعد فی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب950 اور815 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 55 ہزار 450 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر47 ہزار 540 روپے ہوگئی۔
تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے720 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 617.28 روپے پرمستحکم رہی ہے۔