شیر شاہ کھانے کا مضر صحت تیل بیچنے والے 2 ملزم پکڑے گئے
ملزمان نعیم اورظفر42پلاسٹک کے ڈرموں میں مضرصحت کوکنگ آئل سوزوکی میں لوڈ کرکے دکانوں کو سپلائی کے لیے جارہےتھے
پولیس نے سیکڑوں لیٹر مضر صحت کوکنگ آئل ضبط کرلیا، فوٹو:فائل
شیرشاہ پولیس نے جعلی کوکنگ آئل دکانوں کو سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کوگرفتار کرکے سیکڑوں لیٹر مضر صحت کوکنگ آئل ضبط کرلیا۔
شیرشاہ پولیس نے 2 ملزمان نعیم اللہ اور ظفر اقبال کو گرفتار کرکے سیکڑوں لیٹر مضر صحت کوکنگ آئل ضبط کرلیا ہے، ایس ایچ او شیر شاہ مختار پنہور کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی کوکنگ آئل تیار کرکے دکانوں پر سپلائی کرنے کا کام کرتے ہیں۔
پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزمان 42 پلاسٹک کے ڈرموں میں کوکنگ آئل سوزوکی پک اپ میں لوڈ کرکے سپلائی کے لیے جارہے ہیں جس پر پولیس نے ناکہ لگاکر ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزمان نے ملنے والے کوکنگ آئل کا نمونہ تجزیے کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کرنے بھیج دیا گیا ہے۔