سوئی گیس کمپنیوں کے ایم ڈی تبدیل کرنے کی ہدایت
عارف حمید کو وزارت پٹرولیم رپورٹ کرنیکا حکم، عامرطفیل سوئی ناردرن کے قائم مقام ایم ڈی مقرر
عارف حمید کو وزارت پٹرولیم رپورٹ کرنیکا حکم، عامرطفیل سوئی ناردرن کے قائم مقام ایم ڈی مقرر۔ فوٹو: فائل
وفاقی حکومت نے سوئی ناردرن گیس پائپ لینز لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹرزکو تبدیل کردیا اور منگل کو وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کی طرف سے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
جس کے مطابق ایس این جی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر عارف حمید اور ایس ایس جی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر زوہیر صدیقی کو وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایس این جی پی ایل کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل کو قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر اور راحت کمال کو ایس ایس جی سی کا قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوئی سدرن کے ایم ڈی نے حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کر کے وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع حاصل کر لیا ہے۔