23کالجز کے پرنسپل تبدیل71ایسوی ایٹ پروفیسرز کی ترقی
محکمہ تعلیم کی سفارش پر8 ماہ کےطویل عرصےسےسرکاری کالجوں کےسربراہ کی خالی اسامی’’ریجنل ڈائریکٹرکالجز‘‘ کا تقررکردیاگیا.
محکمہ تعلیم کی سفارش پر8 ماہ کےطویل عرصے سے سرکاری کالجوں کےسربراہ کی خالی اسامی’’ ریجنل ڈائریکٹرکالجز‘‘ کا تقررکردیاگیا. فوٹو: وکی پیڈیا
حکومت سندھ نے کالج کیڈر کے 71 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ 20 میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی سفارش پر8 ماہ کے طویل عرصے سے کراچی کے سرکاری کالجوں کے سربراہ کی خالی اسامی '' ریجنل ڈائریکٹر کالجزکراچی '' کا تقررکردیا گیا ہے ، حال ہی میں ترقی پانے والے گریڈ 20 کے پروفیسر انعام احمد کو ریجنل ڈائریکٹر کالجزکراچی مقررکردیا گیا ہے، ترقی کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی بیک وقت کراچی کے 23 کالجوں کے پرنسپلزکو تبدیل کرکے ان پر نئے پرنسپلز تعینات کردیے گئے ہیں، حیرت انگیز طور پر خواتین اساتذہ سمیت 5 پروفیسرز کا کراچی سے اندرون سندھ تبادلہ کردیا گیا ہے۔
ادھرکالج کیڈر کے پروفیسراللہ بخش اعوان کو ترقی دے کر ڈائریکٹرنان فارمل ایجوکیشن مقررکیا گیا ہے،''ایکسپریس'' کے رابطہ کرنے پر پروفیسرانعام احمد کا کہنا تھا کہ وہ سابق طرز پرکسی وزیرکے دبائو پر سفارشی یا جعلی بھرتیاں نہیں کریں گے اور دبا ئو ڈالا گیا تو مستعفی ہوجائیں گے علاوہ ازیں مصدقہ اطلاعات کے مطابق خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں گریڈ 20 کی سینئرترین پروفیسرسلمیٰ زاہد کی موجودگی میں گریڈ 19کی جونیئرترین ایسوسی ایٹ پروفیسر نیلوفر میمن کوکالج پرنسپل تعینات کردیا گیا ہے۔
جس سے کالج اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ، کراچی کے سرکاری کالجوں کی سربراہی پروفیسر انعام میمن کوسونپی گئی ہے، معلوم ہوا ہے کہ وہ سابق دور حکومت میں وزیر تعلیم کی کوششوں سے بننے والے سپلا کے دوسرے دھڑے کی جانب جھکائورکھتے ہیں ،مزید براں جناح گورنمنٹ کالج کراچی کے پرنسپل پروفیسرنسیم حیدرکا تبادلہ کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج ٹنڈومحمد خان بھیج دیا گیا ہے، گورنمنٹ کالج ملیرکینٹ کے پروفیسر محمد زاہدصدیقی کا تبادلہ کرکے انھیں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سیہون بھجوایا گیا ہے۔
گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 7کی خاتون پروفیسر شاہدہ حسن جعفری کا تبادلہ کر کے گورنمنٹ گرلز کالج ٹھٹھہ ،گورنمنٹ کراچی کالج برائے خواتین کی پروفیسر ممتاز بیگم کوگورنمنٹ گرلز کالج کوٹری اور پی ای سی ایچ ایس کالج کراچی سے پروفیسرصفیہ انصاری کوسینٹ لارنس کالج حیدرآباد بھیجا گیا ہے، علاوہ ازیں گورنمنٹ بوائز کالج گلستان جوہرکے پرنسپل پروفیسراقبال نسیم کو ایس آرای مجید کالج کا پرنسپل،قائد ملت گورنمنٹ ڈگری کالج لیاقت آباد کے پرنسپل ڈاکٹرصلاح الدین ثانی کو پاکستان شپ اونرکالج کا پرنسپل،پروفیسرثمرحسن رضوی کوجناح گورنمنٹ کالج کا پرنسپل،
پروفیسر اسماعیل جاوید کوگورنمنٹ کالج برائے طلبا ناظم آبادکا پرنسپل، پروفیسرالطاف ثاقب کو گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج کا پرنسپل،پروفیسرشکیل قریشی کوگورنمنٹ سپیریئرسائنس کالج کاپرنسپل، پروفیسرعثمان غنی کوگورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج لیاری کا پرنسپل، پروفیسرشیوشنکر کو ایس ایم گورنمنٹ سا ئنس کالج کا پرنسپل،پروفیسراقبال انصاری کوگورنمنٹ دہلی انٹرکالج کا پرنسپل، پروفیسرعرفانہ اسلم کو ہوم اکنامکس کالج کا پرنسپل، پروفیسرسعیدہ امیر کوگورنمنٹ کالج برائے خواتین سعودآباد کاپرنسپل،
پروفیسرریحانہ مسعود کوعبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کا پرنسپل، پروفیسردلنواز تبسم کوگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شہید ملت کا پرنسپل، پروفیسرارشاد بی بی کوگورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین لائنز ایریا کا پرنسپل، پروفیسر شگفتہ انصاری کوگورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین کورنگی 4کا پرنسپل، پروفیسرصالح سلام کوسرسید کالج کاپرنسپل، پروفیسرربعیہ توصیف کوگورنمنٹ کالج برائے خواتین کورنگی 6کا پرنسپل اور پروفیسررضیہ سلطانہ کھوکھرکوگورنمنٹ کامرس اینڈ اکنامکس کالج کا پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔