پی پی کیخلاف سندھ بھر میں دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں تاج حیدر
سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کواقلیت میں بدلنے کی گھنائونی سازش کی جارہی ہے.
ہمارے امیدواروں کو دوبارہ گنتی کے جھانسے دیے جارہے ہیں، رہنما پیپلزپارٹی. فوٹو: فائل
RIYADH:
پاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری اور سندھ الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہ صرف کراچی بلکہ تمام سندھ سے پیپلزپارٹی کے خلاف بدترین دھاندلی۔
غنڈہ گردی اور انتخابی عملے کی کھلی جانبداری کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ایک بار پھر سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی گھنائونی سازش کی جارہی ہے،تاج حیدر نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کے پاس اس کھلی دھاندلی کے سیکڑوں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
کھلی دھاندلی کی ایک واضح مثال دیتے ہوئے انھوں نے پی ایس 23 مورو سے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیروز جمالی کیخلاف ہونے والی بدترین کھلی دھاندلی کی طرف توجہ دلائی،صوبائی حلقے میں 106پولنگ اسٹیشن میں جہاں پی پی پی کے پولنگ ایجنٹوں نے تمام تر غنڈہ گردی کے باوجود اس وقت تک پولنگ اسٹیشن نہیں چھوڑے، نوٹیفکیشن کی رو سے فیروز جمالی 29995 ووٹ لے کر اس حلقے سے جیت چکے ہیں۔
تاہم ڈی آر او کے دفتر سے جاری ہونیوالے نتائج میں فیروز جمالی کے ووٹ کم کرکے 29007 کردیے گئے ۔