مانچسٹر سٹی نے منیجر رابرٹو مینسینی کو برطرف کر دیا
نائب برائن کڈ اب اگلے دو میچزاور دورئہ امریکا میں ٹیم کے لیے فرائض نبھائیں گے.
نائب برائن کڈ اب اگلے دو میچزاور دورئہ امریکا میں ٹیم کے لیے فرائض نبھائیں گے۔ فوٹو: فائل
انگلش پریمیئر لیگ فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے منیجر رابرٹو مینسینی کو عہدے سے برطرف کر دیا، اس کی وجہ رواں سال بہت سے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی بتائی گئی ہے۔
مانچسٹر سٹی کا شمار دنیا کے امیر ترین فٹبال کلبز میں ہوتا ہے،وہ اس بار لیگ ٹائٹل پانے میں ناکام رہی،گزشتہ سیزن میں 44 برس میں پہلی مرتبہ ٹیم کو ٹرافی نصیب ہوئی تھی،حیران کن طور پر چند روز قبل اسے ایف اے کپ فائنل میں بھی ویگن ایتھلیٹک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،48 سالہ اطالوی منیجر مینسینی نے دسمبر 2009میں ذمہ داری سنبھالی تھی، ان کے نائب برائن کڈ اب اگلے دو میچزاور دورئہ امریکا میں ٹیم کیلیے فرائض نبھائیں گے،مالاگا کے چلئین کوچ مینوئل پیلیگرینی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ مستقل طور پرمینسینی کی جگہ سنبھالیں گے، البتہ پیلگرینی نے اس تاثر کو درست قرار نہیں دیا ہے۔
مانچسٹر سٹی کے چیئرمین خلدون المبارک نے رابرٹو مینسینی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھیں برطرف کرنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا مگر ایسا ایک طے شدہ عمل کے نتیجے میں ہوا، اس دوران پورے سیزن کی کارکردگی کو سامنے رکھا گیا۔ انھوں نے کہا کہ مینسینی نے کلب کے شائقین کی محبت میں سے حصہ پایا اور اب اگلے منیجر کا انتخاب 2013-14 سیزن کی مناسبت سے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جب مینسینی کو برطرف کر کے پیلگرینی کی تعیناتی کی خبر برطانوی اخبارات نے شائع کی تو انھوں نے ٹیم پر شدید تنقید کی تھی۔