تحریک انصاف کا دھاندلی کیخلاف جناح برج پر احتجاجی دھرنا
کراچی میں فوج کی نگرانی میں ازسرنوانتخابات کرائے جائیں،عارف علوی.
کیماڑی میں تحریک انصاف کے کارکنان الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
شہر میں انتخابی دھاندلی اور نتائج تبدیل کرنے کیخلاف تحریک انصاف کے تحت منگل کو جناح برج (نیٹی جیٹی پل ) پر احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔
احتجاجی دھرنے کے باعث نیٹی جیٹی پل، ماڑی پور، بندرگاہ روڈ، ٹاور ایم اے جناح روڈ پر شدید ٹریفک جام ہوگیا، دھرنے سے خطاب میں این اے 250 سے امیدوار اور تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی میں اگر شفاف انتخابات ہوتے تو تحریک انصاف کراچی کی اکثریتی اور عوام کی نمائندہ جماعت بن کر سامنے آتی،اکثر نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہورہے تھے اور ہمارے امیدواروں نے بھاری تعداد میں ووٹ حاصل کیے ہیں۔
کراچی کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں،کیماڑی کی نشست این اے239 پر امیدوار سبحان علی کامیاب ہوگئے تھے لیکن ٹھپہ مافیا نے سازش کرکے نتائج تبدیل کردیے ہیں،انھوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ہونے والی دھاندلی اور انتخابات میں نتائج کی تبدیلی کے واقعات کا از خود نوٹس لیا جائے، انھوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ کراچی کی تمام نشستوں پر فوج کی نگرانی میں انتخابات کروائے جائیں۔