واٹر بورڈ سرکاری رہائش گاہیں کرائے پر دینے کیخلاف آپریشن کا فیصلہ
محمودآباد TP-ii پمپنگ اسٹیشن کے70 سے زائد الاٹیز کو15دنوں میں کرایہ داروں سے مکان خالی کرانے کی ہدایت.
محمودآباد TP-ii پمپنگ اسٹیشن کے70 سے زائد الاٹیز کو15دنوں میں کرایہ داروں سے مکان خالی کرانے کی ہدایت. فوٹو: فائل
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سرکاری رہا ئش گاہوں کو کرایے پر دینے، خود رہائش اختیار نہ کرنے اور ناجائز تجاوزات اوراضافی تعمیرات کا سختی سے نو ٹس لیا ہے۔
محمودآباد TP-ii پمپنگ اسٹیشن کے70 سے زائد الاٹیز کو 15دنوں میں کرایہ داروں سے مکانوں کو خالی کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے ان تما م افسران اور اسٹاف کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں تاہم انھیں آخری مو قع دیا جارہا ہے کہ 15دنوں میں سرکاری مکانات خالی کر الیں بصورت دیگر ان کے خلاف E&D رولز کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی، اس سلسلے میں متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ما تحت افسران اور اسٹاف سے ان احکامات پر عملددرآمد کرائیں۔
انھوں نے تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے زیر انتظام رہائشی کالونیوں کی سروے رپورٹ اور مطلوبہ مکمل کوائف 10 روز تک ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کو لازمی فراہم کردیں، عدم تعمیل پر محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایم ڈی واٹر بورڈ نے ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن کو بھی ہدایات جاری کی کہ15 دنوں کے نو ٹس پر عملدرآمد نہ کرنے والے اسٹاف کے خلاف محکمہ جاتی تادیبی کارروائی کی جائے، واضح رہے کہ واٹر بورڈ کی رہائشی کالونیوں میں واٹر بورڈ کے ملازمین نے اپنے ناموں پر مکانات الاٹ کرانے کے بعد ان کا مکمل یا جزوی حصہ جس میں انکروچمنٹ کر کے کمرے، کچن اور غسلخانے تعمیر کر کے کرایے پر دے رکھا ہے جو سرکاری املاک کے ناجائز استعمال کے زمرہ میں آتا ہے اور اس طرح واٹر بورڈ کے ان ملازمین کی حق تلفی ہو رہی ہے۔
جو سر کاری رہائش کے حق دار ہیں، مزید ہدایت کی گئی ہے کہ واٹر بورڈ کے تمام سرکاری مکانوں پر ان کے نمبر ،الاٹیز کے نام ،عہدہ اور محکمے کی تختیاں فوری طور پر آویزاں کی جائیں تاکہ دوران چیکنگ آسانی ہو، ایم ڈی واٹر بورڈ نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واٹر بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ ایسے الاٹیز کو فوری طور پر علیحدہ علیحدہ اظہار وجوہ کے نو ٹس جاری کیے جائیں اور ان کی کاپیاں الاٹیز کے افسران کوبھی بھیجی جائیں،نیز جن الاٹیز نے مکانوں کے ساتھ بغیر اجازت کمرے،کچن اور غسل خانے بھی تعمیر کر کے ان اضافی جگہوں کو غیر متعلقہ لو گوں کو کرایے پر دے رکھا ہے یا ان کواپنے عزیز و اقارب کو رہائش کے لیے دیا ہوا ہے وہ بھی15دنوں میں لازمی خالی کر دیں۔
30مئی کے بعد ان کے خلاف اس حکم پر عمل درآمد نہ کر نے پر E&Dرولز کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 30 مئی آخری اور حتمی تاریخ ہے ،اس کے بعد مزید کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی لہٰذا واٹر بورڈ کے یہ ملازمین تادیبی کارروائی سے بچنے کے لیے اس حکم پر جلد از جلد عمل کریں۔