منافع خور اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کردیںکمشنر کراچی
منافع خوروں اور ناقص اشیا فروخت کرنیوالوں سے87 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے.
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خور اپنی قانونی اور اخلاقی ذمے داریاں پوری کرتے ہوئے مفاد عامہ اور غریب عوام کی خاطر آٹا سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتیں فوری طور پر کم کر دیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں صدارت کے موقع پر کیا،کمشنر کراچی نے کہا کہ غیر معیاری، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ شدہ اشیا فروخت کرنیوالے افراد کیخلاف ضلعی انتظامیہ کراچی کی جانب سے کارروائیوں کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے آٹا مہنگا فروخت کرنیوالوں پر87 ہزار روپے جرمانہ عائد اور وصول کیا،شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کو چاہیے کہ وہ غریب عوام کا خیال رکھتے ہوئے گراں فروشی ترک کردیں۔
ناجائز منافع خوری،چور بازاری،گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی کسی بھی صورت میں نہ شہریوں کے مفاد میں ہے بلکہ خود گراں فروشوں کے مفاد میں بھی نہیں ہے ان کو دنیا اور آخرت دونوں میں سزا ملے گی۔