دہشتگرد سماجی و سیاسی کارکنوں کو قتل کر رہے ہیںپیپلز پارٹی

پیپلزپارٹی کے علاقائی عہدیدارعبدالوحید کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے

پیپلزپارٹی کے علاقائی عہدیدارعبدالوحید کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے. فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم اور سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل نے پیپلزپارٹی سٹی ایریا96 قصبہ کالونی کے سینئر نائب صدر اور سرگرم سماجی کارکن عبدالوحید کے بہیمانہ قتل جبکہ ان کے بھائی اور بیٹی کو زخمی کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد شہر سے سیاسی کارکنوں اور سماجی کارکنوں کو بے دریغ قتل کررہے ہیں۔

نگراں حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے،شہید عبدالوحید نہ صرف سیاسی کارکن اور پیپلزپارٹی کے علاقائی عہدیدار تھے بلکہ ایک ممتاز سماجی کارکن بھی تھے، وہ اورنگی پائلٹ پروجیکٹ میں بھی سرگرم کردار ادا کررہے تھے اور غریب ترین بستی میں اسکول بنا کر بچوں کو رضاکارانہ طور پر مفت تعلیم دے رہے تھے۔




رہنماؤں نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اوررضاکارانہ طور پر عوام کی خدمت کرنے والوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، انھوں نے نگراں وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ شہید عبدالوحید اور اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمن شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتارکیا جائے۔
Load Next Story