گلستان جوہر ایکسچینج آپٹیکل فائبرکی سہولت سے محروم

علاقے کے صارفین کافی عرصے سے انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں.

گلستان جوہر بلاک 19میں آپٹیکل فائبرکی سہولت فراہم کی جائے،مکین. فوٹو: فائل

گلستان جوہر ٹیلیفون ایکسچینج میں آپٹیکل فائبرکی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے صارفین انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں ، صارفین نے شکایت کی ہے کہ انھوں نے انٹرنیٹ کے حصول کیلیے پی ٹی سی ایل کی ٹیلیفون لائن حاصل کی ہے اور اس لائن پر پی ٹی سی ایل کا ڈی سی ایل حاصل کیا ہے۔

لیکن گلستان جوہر کے متعدد علاقوں میں پی ٹی سی ایل کے پاس آپٹیکل فائبرکی سہولت موجود نہیں ، آپٹیکل فائبر کے متبادل سسٹم پر پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل نہیں چل رہا ہے، گلستان جوہر کے ایک صارف جس کا نمبر 34020535 ہے نے بتایا کہ اس نے پی ٹی سی ایل کی لینڈ لائن اور ڈی ایس ایل کا پیکیج حاصل کیا ہے لیکن اس پیکج کے تحت دیا گیا ڈی ایس ایل نہیں چل رہا ہے جب اس سلسلے میں گلستان جوہر ایکسچینج میں شکایت کی گئی تو گلستان جوہر ایکسچینج کے آفیسر نے مذکورہ صارف کے گھر پر آکرکہا کہ آپ کو ڈی ایس ایل آپٹیکل فائبر کے بجائے کا پر پر دیا گیا ہے۔




اس علاقے میں آپٹیکل فا ئبرکی سہولت موجود نہیں ہے اورکاپر پر پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل کا رزلٹ اچھا نہیں ہے، اس سسٹم پر انٹرنیٹ نہیں چلتا ہے، صارفین نے صدر پی ٹی سی ایل سے مطالبہ کیا ہے گلستان جوہر بلاک 19میں آپٹیکل فائبرکی سہولت فراہم کی جائے تاکہ صارفین بلاتعطل انٹرنیٹ کی سروس حاصل کرسکیں،واضح رہے کہ ماڈل کالونی سمیت شہر کے بعض دیگر ٹیلیفون ایکسچینجوں میں بھی آپٹیکل فائبر کی سہولت میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے صارفین بلاتعطل انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں ۔
Load Next Story