آرڈیننسوں کے اطلاق سے طبی سہولتوں میں بہتری آئیگی وزیر صحت

طبی آرڈیننسوں کے اجرا پرگورنرعشرت العباد کی کوششیں قابل ستائش ہیں

صحت کے حوالے سے مزید 3 بلوں کی تیاری کرلی گئی ہے،ڈاکٹر جنید علی شاہ۔ فائل فوٹو

نگراں وزیر صحت ڈاکٹرجنید علی شاہ نے صحت سے متعلق تین آرڈیننسوں کے اجرا پرگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی کوششوں کوسراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔

وزیرصحت نے مزیدکہاکہ ان تینوں آرڈیننسوں کے اطلاق سے صحت کی سہولتوں میں بہتری آئے گی اور صوبہ سندھ میں اتائی ڈاکٹروں پرمکمل پابندی عائد ہوجائیگی،وہ منگل کوپریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پرپرائیویٹ اسپتالوں اورکلینکس ایسو سی ایشنزکے عہدے داروں ڈاکٹر فصیح اللہ میر ،ڈاکٹر سمیع احمداور نصرت فہیم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔




انھوں نے پرائیویٹ اسپتالوں اورکلینکس ایسو سی ایشنز کے سابق صدر ڈاکٹر سید محمد علی شاہ (مرحوم) جو کہ پی ایم اے کراچی کے لائف ممبر اور رکن ایگزیکٹو کمیٹی تھے کو صوبے میں طبی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا، نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ مستقبل میں صحت کے حوالے سے مزید تین بلوں کی تیاری کرلی گئی ہے، ان میں ای آئی وی ایڈزکی اسکریننگ، آئی اسکرینگ اور نومولود بچوں کی افزائش نسل کا بل شامل ہوگا۔
Load Next Story