ریکوری اہداف حاصل کرنیکی بھرپور کوششیں کی جائیںہاشم رضا

ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام افسران کیخلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی.

اہداف پورے ہونے سے ملازمین کو بروقت تنخواہیں ملیںگی،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی نے ریونیو اور ریکوری کے محکموں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ ریکوری کے اہداف حاصل کرنے کیلیے فوری طور کام شروع کردیں، جو محکمے ریکوری ٹارگٹ حاصل نہ کرسکے۔

ان کی ہر ہفتے میٹنگ بلائی جائیگی جبکہ جو افسران ریکوری ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ ہدایات انھو ں نے ریکوری سے متعلق محکموں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیں، اس موقع پر متانت علی خان، خالد شیخ، افتخار قائم خانی، مختار حسین، طاہر جمیل درانی، مسعود عالم اور دیگر افسران بھی موجود تھے، اجلاس کے دوران سینئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس مختار حسین نے بتایا کہ پورے سال کے لیے ان کا ریکوری ٹارگٹ ایک ارب روپے ہے۔




اب تک اس میں سے70 کروڑ روپے وصول کیے جاچکے ہیں، سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان افتخار قائم خانی نے بتایا کہ ان کے محکمے کی جانب سے ریکوری کی مد میں اب تک 38 کروڑ روپے وصول کیے جاچکے ہیں اور آئندہ دو ماہ میں ریکوری 53 کروڑ تک پہنچ جائے گی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس طاہر درانی نے اجلاس کو بتایا کہ ایک سہ ماہی کے دوران ان کے محکمے کی ریکوری7 کروڑ 52 لاکھ روپے رہی ہے، آئندہ دو ماہ میں اس سے دگنی ریکوری ہو جائے گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے افسران سے کہا کہ وہ اپنے مقررہ ریونیو اہداف حاصل کرنے کیلیے ہر ممکن کوششیں کریں تاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مالی حالت کو بہتر بناکر ملازمین کو وقت پر تنخواہیں اور پنشن ادا کی جاسکے، انھوں نے افسران پر زور دیا کہ موجودہ ریونیو ذرائع کے علاوہ ریونیو بڑھانے کیلیے تجاویز دیں اور جہاں جہاں واجبات ہیں ان کی ریکوری کی مہم شروع کردیں، اس کے لیے تمام ضروری قانونی راستے اختیار کریں، انھوں نے طاہر درانی کو ہدایت کی کہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز کی وصولی میں ایڈمنسٹریٹر کراچی اور میٹروپولیٹن کمشنر کی منظوری کے بغیر کوئی چھوٹ نہ دی جائے اور واجبات کی مکمل وصولی کو یقینی بنایا جائے۔
Load Next Story