پنجابپی ٹی آئین لیگ کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد

ریٹرننگ افسران کی حامدخان،احمدحسان کوالیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت

روزانہ 20 ہزار پاسپورٹ بنائے جارہے ہیں، مشکلات نہیں پیش آئیں گی،ذوالفقارچیمہ فوٹو : فائل

ریٹرننگ افسران نے این اے125سے تحریک انصاف اور این اے126، پی پی151اور پی پی152میں ن لیگ کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں مستردکرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ن لیگ کے ناکام امیدواروں خواجہ احمدحسان، خواجہ سلمان رفیق اور توصیف شاہ کے وکیل اسدمنظور بٹ نے ریٹرننگ افسر جاویدالحسن چشتی کی عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف نے کھلم کھلا دھاندلی کی اور ان کے ورکرز نے جعلی ووٹ کاسٹ کیے۔ تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار شفقت محمود کے وکیل نے کہاکہ دھاندلی کے الزامات میں صداقت ہوتی تو ن لیگ کے پولنگ ایجنٹس ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد دستخط کیوں کرتے۔




این اے125 سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامدخان کے وکیل نے ریٹرننگ افسر خالد محمودبھٹی کی عدالت میں موقف اپنایا کہ 200پولنگ اسٹیشنز پر تحریک انصاف کے پولنگ ایجنٹس کو باہر بھجوا کر دھاندلی کی گئی۔ بعض بوتھوں پر ووٹوں کی کل تعداد سے اضافی ووٹ نکلے جبکہ جعلی بیلٹ پیپر بھی استعمال کیے گئے۔ سعدرفیق کے وکیل نے کہاکہ حامدخان نے ٹھوس شواہد اور وڈیو ثبوتوں کے بغیر الزامات عائدکیے ہیں۔ عدالت نے درخواست مسترد کردی۔ ادھر این اے123 سے ناکام ہونے والی آزاد امیدوار صائمہ ملک کی طرف سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔
Load Next Story