قومی اسمبلی کااجلاس نوازشریف کی خواہش پر 28 مئی کوہوگا
یوم تکبیرپراجلاس بلانے کی سمری کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد بھجوائی جائے گی
یوم تکبیرپراجلاس بلانے کی سمری کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد بھجوائی جائے گی فوٹو: اے پی پی
نومنتخب قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 28 سے 30مئی تک بلائے جانے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھجوائی جائے گی۔ اجلاس کے پہلے دن نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی حلف برداری ہوگی، اسی دن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزدگیاں طلب کی جائیںگی۔
آن لائن کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ ن لیگ یوم تکبیرکے موقع پر نئے پارلیمانی سال کا آغاز کرے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق 28مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ نوازشریف کی خواہش پر کیاگیا۔ قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا جس کے بعد نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔ وزیراعظم کا چنائو ایوان کی تقسیم کے طریقہ کارکے تحت ہوگا۔