پرویز الٰہی کی گجرات میں جیت سے ق لیگ کی عزت بچ گئی
گزشتہ الیکشن کی طرح مسلم لیگ ق گجرات سے ایک نشست لینے میں کامیاب ہوگئی
گزشتہ الیکشن کی طرح مسلم لیگ ق گجرات سے ایک نشست لینے میں کامیاب ہوگئی۔ فوٹو: فائل
الیکشن میں جہاں مسلم لیگ ن کے حامی اپنی جماعت کی کامیابی پر جشن منارہے ہیں وہیں مسلم لیگ ق کے حامی اسی بات پرخوش ہیں کہ سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی گجرات سے اپنی آبائی سیٹ جیت گئے ۔
ق لیگ کے حامیوں کاکہنا ہے کہ سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کی انتخابات میں جیت سے عزت بچ گئی ہے۔ پرویز الٰہی کامقابلہ جہاں اپنے ہی اتحادی اورکابینہ کے سینئر رکن احمد مختار سے تھا، وہیں ان کے قریبی رشتہ دار چوہدری مبشر بھی ان کے مدِمقابل تھے۔ مسلم لیگ ق حکومت میں پیپلز پارٹی کی اتحادی تھی اور دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی تھی تاہم گجرات کے قومی اسمبلی کے حلقے میں پیپلز پارٹی اور ق لیگ میں کسی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، اسی وجہ سے پرویز الٰہی اور چوہدری احمد مختار آمنے سامنے تھے۔
گجرات میں سابق حکمراں جماعت پیپلزپارٹی کے حامیوں کی رائے تھی کہ احمد مختارکو بھی پیپلز پارٹی کے رہنما غضنفر گل کی طرح خود انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے تھا بلکہ اپنے بھائی اور بیٹے کو انتخاب لڑانا چاہیے تھا۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کاکہنا ہے کہ ان کی جماعت کو مسلم لیگ ق کے ساتھ اتحاد کرنے سے گجرات میں نقصان ہوا ہے۔