برازیلین آرمی چیف کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ فضائیہ دستے کی سلامی
ایئر چیف نے استقبال کیا، پاکستان اوربرازیل میں دوستانہ تعلقات ہیں،سربراہ پاک فضائیہ
ایئر چیف نے استقبال کیا، پاکستان اوربرازیل میں دوستانہ تعلقات ہیں،سربراہ پاک فضائیہ۔ فوٹو: ایکسپریس
برازیلین آرمڈ فورسزکے چیف آف اسٹاف ایڈمرل ایڈمیر سوبرینو نے ائیرہیڈکوارٹرز اسلام آبادکادورہ کیا اور ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادآمدپرپاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا، پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔
ایڈمرل ایڈمیر سوبرینو نے ایئرچیف مارشل مجاہد انورسے ان کے آفس میں ملاقات کی اوردونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایڈمرل ایڈمیر سوبرینو نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اوربرازیل کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں دوست ممالک کے مابین موجودہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔