اقتدار بلاتاخیر منتخب حکومت کومنتقل کرینگےمیر ہزار خان کھوسو
میڈیاکی آزادی پریقین رکھتے ہیں،پرامن انتخابات نگراںحکومت کی کامیابی ہے
میڈیاکی آزادی پریقین رکھتے ہیں،پرامن انتخابات نگراںحکومت کی کامیابی ہے۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل
وزیراعظم میر ہزارخان کھوسو نے کہاہے کہ آئین کے تحت اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ بغیر کسی تاخیر کے مکمل کرلیا جائے گا۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عارف نظامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت میڈیاکی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ انھوں نے عوام الناس میں آگہی پیداکرنے میں میڈیاکے اہم کردار کو سراہا۔ وزیرداخلہ ملک محمدحبیب خان نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اورلا اینڈآرڈرکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور عام انتخابات کے پرامن انعقادکے لیے کیے گئے اقدامات اور انتظامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ مجموعی طورپر عام انتخابات کا انعقاد پرامن رہا اور یہ نگراںحکومت کی کامیابی ہے۔ وزیراعظم نے یہ عزم دہرایاکہ اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے کرنے میں کوئی تاخیر نہیںکی جائے گی۔