خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزم گرفتار

ضمیراحمد اورفہد نے خاتون کونوکری کاجھانسہ دے کرگھربلایاتھا،کورنگی پولیس

مزاحمت پرخاتون کوتشددکانشانہ بھی بنایا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ فوٹو:فائل

پولیس نے خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


کورنگی پولیس کے مطابق گرفتارملزم ضمیر احمد اور فہد نے نوکری کا جھانسہ دے کرخاتون کو اپنے گھر بلایا اور زیادتی کی کوشش کی، خاتون کے شورمچانے پراسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ چیخ وپکار سن کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تھی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف خاتون کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 288/2018 دفعہ 376 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Load Next Story