ویرات کوہلی انگلینڈ میں کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے میں کامیاب
یہ ان کی 22 ویں ٹیسٹ سنچری ہے جس کے لیے انھوں نے مجموعی طور پر 113 اننگز کا سہارا لیا۔
یہ ان کی 22 ویں ٹیسٹ سنچری ہے جس کے لیے انھوں نے مجموعی طور پر 113 اننگز کا سہارا لیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
بھارتی کپتان ویرات کوہلی انگلینڈ میں اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
ویرات کوہلی نے 4 برس قبل انگلش سرزمین پر 10 اننگز میں 134 رنز اسکور کیے تھے تاہم اس بار سیریز کی اپنی پہلی ہی اننگز میں سنچری بنانے میں کامیاب رہے، یہ ان کی 22 ویں ٹیسٹ سنچری ہے جس کے لیے انھوں نے مجموعی طور پر 113 اننگز کا سہارا لیا۔
واضح رہے کہ سب سے کم میچز میں 22 ٹیسٹ سنچریاں جڑنے کا ریکارڈ ڈان بریڈ مین کے پاس ہیں جنھوں نے یہ کارنامہ 58 اننگز میں انجام دیا تھا۔