حیسکو ملازمین ادارے کی نیک نامی کیلیے کام کریںمحمد بچل

حیسکو میں اب تک115 ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے اوراب ادارے میں کوئی ڈیلی ویجز ملازم باقی نہیں ہے۔

9 شہید ملازمین کے بچوں کوملازمت کے آرڈر اور 7 ڈیلی ویجز کو مستقل کرنے کی تقریب

حیسکو کانفرنس ہال میں شہید ملازمین کے بچوں کو ملازمت کے آرڈر دینے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 9 شہدا کے بچوں کو ملازمت کے آرڈر اور 7 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے آرڈر دیے گئے۔


چیف انجینئر پلاننگ محمد بچل لغاری نے تقریب سے خطاب میں ملازمتیں حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں یہ آپ لوگوں کے لیے عید کا تحفہ ہے، اب آپ پر لازم ہے کہ فرض شناسی سے حیسکو کی ترقی اور نیک نامی کے لیے کام کریں۔

انہوں نے سی بی اے یونین کے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی اور اقبال قائمخانی کی خدمات اور کاوشوں کو بھی سراہا۔ تقریب سے حیسکو کے ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن انور جوکھیو نے کہا کہ حیسکو میں اب تک115 ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے اوراب ادارے میں کوئی ڈیلی ویجز ملازم باقی نہیں ہے۔ عبدالطیف نظامانی نے حیسکو چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ کا شکریہ ادا کیا۔
Load Next Story