عیدالاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کو 17 اگست تک تنخواہ اور پنشن دینے کی ہدایت
وفاقی حکومت کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرلز کو سرکلر جاری کر دیا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرلز کو سرکلر جاری کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل
وفاقی حکومت نے 17 اگست کوتنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کی ہدایات جاری کر دیں۔
سرکاری ملازمین کیلیے عیدالاضحی سے پہلے ہی خوشخبری آگئی، وفاقی حکومت نے عید سے پہلے ہی سرکاری ملازمین کوقبل از وقت تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرلز کو سرکلر جاری کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے 17 اگست کوتنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کی ہدایات جاری کر دیں۔ وفاقی حکومت نے حکم جاری کیاکہ عیدسے قبل ہی متعلقہ محکمے اس حکم نامے پر عملدرآمد ہو یقینی بنائیں۔