مینگورہ میں غصیلے ڈاکٹر نے اسٹریچر کو لات مار دی مریض جاں بحق

رشتہ دار مریض کو پشاور لے گئے جہاں پر اس نے دم توڑ دیا۔

رشتہ دار مریض کو پشاور لے گئے جہاں پر اس نے دم توڑ دیا۔ فوٹو: فائل

سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلزکے آپریشن تھیٹرکے ڈاکٹر نے اسٹریچر کو لات مارکر مریض کو نیچے گرادیا جس کے باعث مریض دم توڑ گیا۔


رشتے داروں کا کہنا تھا کہ روزی خان کوشدید بیماری کی حالت میں کیجولٹی لائے جہاں سے انھیں آپریشن تھیٹر منتقل کیاگیا، معمر مریض اسٹریچر پر لیٹے ہوئے تھے کہ اس دوران بجلی چلی گئی ہم نے ڈاکٹر سے اپیل کی کہ جنریٹرچلوادیں جنھوں نے طیش میں آکر سٹریچر کولات ماردی جس کی وجہ سے مریض زمین پر گرکر زخمی ہوگیا جنھیں شدید تکلیف میں پشاور لے گئے جہاں پر وہ دم توڑ گئے۔
Load Next Story