انتخابی ڈیوٹی کا معاوضہ مانگنے پر محکمہ تعلیم کا ملازم گرفتار
ملازمین کا احتجاج، انتظامیہ نے انتخابات کے دوران ہمیں مسلح افراد کے رحم و کرم پر چھوڑدیا تھا
معاوضہ ملنے میں تاخیر کی شکایت کرنے پر آراو تھرپارکر نے محکمہ تعلیم کے ملازم خالد پلی کو گرفتار کرلیا. فوٹو: فائل
تھرپارکر میں الیکشن ڈیوٹی کا معاوضہ نہ ملنے کی شکایت پر محکمہ تعلیم کا ملازم گرفتار، گرفتاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج۔
الیکشن ڈیوٹی دوبارہ نہ کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں الیکشن ڈیوٹی کرنے والے ملازمین معاوضے کیلیے آراو تھرپارکر کے پاس پہنچے۔ معاوضہ ملنے میں تاخیر کی شکایت کرنے پر آراو تھرپارکر نے محکمہ تعلیم کے ملازم خالد پلی کو گرفتار کرلیا، واقعے کے خلاف مختلف محکموں کے ملازمین نے سیشن کورٹ سے کشمیرچوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین پ ٹ الف،گسٹا، سپلا، ایپکا کے عہدیداروں کی رہنمائی میں کشمیر چوک پہنچے۔ اس موقع پر رہنمائوں حمید اللہ سموں، پروفیسر جلیل جونیجو، آس مینگھواڑ، رحمن نھڑیو نے میڈیا کو بتایاکہ انتظامیہ نے ملازموں کو الیکشن کے دن مسلح افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ اطلاع کے باوجود انتظامیہ نے کوئی تحفظ نہیں دیا۔
ریٹرننگ آفیسر نے ایک پروفیسر کو نماز پڑھنے کی اجازت مانگنے پربھی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار کرالیا تھا۔آج دور دراز علاقوں سے 13سو روپے معاوضہ لینے آئے تو بھی جیل بھیجا گیا اور ہماری تذلیل کی جارہی ہے۔