الیکشن میں دھاندلی پریذائیڈنگ افسران سمیت 32 افراد ضمانت پر رہا
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے کالعدم تنظیم کے امیر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے کالعدم تنظیم کے امیر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا. فوٹو: فائل
عدالت نے پولنگ کو دوران دھاندلی کے الزام میں پریذائیڈنگ افسر سمیت32 افراد کو ضمانت پر رہا کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی حفیظ الرحمن نے دھاندلی اوراعانت کرنے کے الزام میں گرفتار پریذائیڈنگ افسر عارف حسین ،اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر فرحان علی، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر محمد عادل ، ڈاکٹر عزیز الرحمن،عمیر خان ، جمیل ، خالد ، ساجد علی اور عظیم کو فی کس 20 ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کردیا۔
ملزمان کو تھانہ فیروز آباد نے بہادرآباد کے پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی کے الزام میں گرفتار کیاتھا،جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نور محمد کلمتی نے دھاندلی کے الزام میں گرفتار عمران ، سید اشرف اور ضیا عباس کو فی کس 50 ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کردیا، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے دوسری عدالتوں نے تھانہ گارڈن ، نبی بخش ، سمیت دیگر علاقوں سے گرفتار دانش سمیت20 افراد کو فی کس 20ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل محمد لغاری نے پولیس مقابلہ اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں گرفتار کالعدم تحریک طالبان کے امیرصاحب کو پبلک پراسیکیوٹر سید شمیم احمد کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے قبل ازیں وکیل سرکار نے عدالت کو بتایا کہ ملزم خطرناک اور پولیس کو مطلوب ملزم ہے ملزم نے ابتدائی تفتیش میں سوات میں دہشت گردی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے اور پولیس کو مطلوب تھا مزید انکشاف کی توقع ہے۔
جس کیلیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا اسکے قبضے سے چار دستی بم ، ریپیٹرز برآمد کیے ہیں ، اس موقع پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کے خلاف کوئی دہشت گردی کی ایکٹ کا اندراج ہے اور نہ ہی کوئی برآمدگی باقی ہے جس صوبے کو مطلوب ہے انھیں مطلع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وکیل سرکار کی استدعا مسترد کردی اور ملزم کو جیل بھیج دیا۔