آئی پی ایل یوسف پٹھان ہیرو سے ولن بن گئے کولکتہ ناکام

72رنز بناکر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچانے کے بعد متنازع انداز میں وکٹ گنوا دی۔

آئی پی ایل: پونے واریئرز سے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے یوسف پٹھان چوکا لگا رہے ہیں۔ فوٹو : بی سی سی آئی

لاہور:
آئی پی ایل میں حیدرآباد سن رائزرز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو7رنز سے شکست دیدی ، یوسف پٹھان ہیرو سے ولن بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پونے واریئرز نے4وکٹ پر 170 رنز بنائے، منیش پانڈے66 اور ایرون فنچ48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، یوراج سنگھ نے 30رنز اسکور کیے، جوابی اننگز میں کولکتہ یوسف کی عمدہ اننگز کے باوجود 7وکٹ پر 163 تک محدود رہا، یوسف پٹھان ہیرو سے زیرو بن گئے۔




انھوں نے 44 گیندوں پر 72 رنز بناکر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا لیکن متنازع انداز میں آؤٹ ہونے کے بعد کولکتہ بظاہر جیتی ہوئی بازی ہارگیا،وہ ٹی 20 میں فیلڈنگ میں رکاوٹ ڈالنے کے سبب آؤٹ قرار دیے جانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، انھوں نے وین پارنیل کے یارکر پر رن لینے کی کوشش میں گیند کو لات مارکر فیلڈر سے بھی دور کیا تھا۔

ریان ٹین ڈوئچے42 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز نے راجستھان رائلز کو14 رنز سے ہرادیا، فاتح ٹیم نے 8 وکٹ پر 166 رنز جوڑے، آدیتیہ تارے 59رنز بنانے میں کامیاب رہے، راجستھان کی ٹیم 7 وکٹ پر 152 رنز بناسکی، اسٹورٹ بنی کے 37 اور ہوج کے 39رنز ٹیم کو فتحیاب نہ کراسکے۔
Load Next Story