صدر كا قبائلي علاقوں ميں مقامی حكومتوں كا نظام متعارف كرانے كا اعلان

صدر آصف علی زرداری نے كہا كہ پارليمنٹ عوام كي آواز ہے جسے كبھي خاموش نہيں كيا جا سكتا۔۔

صدر نے ملک كے اندر اور بيرون ملک پاكستانيوں كو يوم آزادي كي مباركباد دی۔ فوٹو: اے ایف پی

صدر مملكت آصف علی زرداری نے آئندہ سال قبائلي علاقوں ميں مقامي حكومتوں كا نظام متعارف كرانے كا اعلان كرتے ہوئے اسے قبائلي علاقوں كے عوام كو قومي دھارے ميں لانے كيلئے ايک اور اہم اقدام قرار ديا ہے۔

صدر نے کہا کہ آئندہ سال قبائلي عوام كي امنگوں اور وہاں كے رسم و رواج كے مطابق مقامی سيلف گورننس لانے كا سال ہوگا، اور اسکا مقصد ان علاقوں ميں انتظامی عدالتی اور سياسی اصلاحات لانا ہے۔


صدر آصف علی زرداری نے كہا كہ پارليمنٹ عوام كي آواز ہے جسے كبھي خاموش نہيں كيا جا سكتا۔ صدر مملكت نے يہ اعلان 66ويں يوم آزادي كے موقع پر ايوان صدر ميں خصوصی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كيا۔ اس موقع پر صدر نے ملک كے اندر اور بيرون ملک پاكستانيوں كو يوم آزادي كي مباركباد دی۔

صدر نے كہا كہ آج كے دن ہمارے پاس خوشی منانے كي کئی وجوہات ہيں كيونكہ ہم ايک آزاد اور مضبوط قوم ہيں، اگرچہ ہميں خطرات كا بھی سامنا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے كہا كہ شدت پسند ملک كيلئے سنگين خطرہ ہيں ۔ يہ ملک كو درپيش سب سے بڑا چيلنج ہیں اورانہیں شكست دينے كيلئےہماری كوششيںجا ری ہيں۔ انہوں نے كہا كہ اللہ تعالیٰ نے ہميں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ہمارے ہاں عظيم مواقع موجود ہيں اور ہميں مل كر ان مواقع سے استفادہ حاصل كرتے ہوئے پاكستان كو مزيد خوشحال اور مضبوط بنانا ہے۔ ہميں اپني ذاتي اور ادنيٰ مفادات سے بالاتر ہو كر سب كے مفادات كيلئے مل كر كام كرنا چاہيے اور اجتماعی بھلائي كيلئے اپني اجتماعی طاقت كو بروئے كار لانا چاہيے۔

تقريب ميں وزيراعظم راجہ پرويز اشرف، وفاقي كابينہ كے اركان، سروسز چيفس، پاكستان پيپلزپارٹی كے چيئرمين بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری، سفارتكاروں، اركان پارليمنٹ، سينئر سول اور فوجی حكام نے شركت كی۔
Load Next Story