الیکشن ڈیوٹی دینے والے سرکاری عملے کومعاوضے کی ادائیگی
پریذائیڈنگ افسران کو 1450 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر کو 13سو روپے ادا کیے گئے
پریذائیڈنگ افسران کو 1450 روپے جبکہ اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر کو 1300 روپے ادا کیے گئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
حالیہ انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشنوں میںڈیوٹی سرانجام دینے والے سرکاری افسران اور محکمہ تعلیم کے عملے کو سٹی کورٹ کے ڈی آو آفس سے معاوضہ ادا کردیا گیا ۔
جمعرات کو متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے معاوضے کی ادائیگی کیلیے تمام ڈیوٹی دینے والے عملے کو طلب کیا تھا، اس موقع پر ڈی آر او آفس میں عملے کی لمبی لائنیں لگ گئی تھیں ،شام گئے تک معاوضے کی ادائیگی جاری رہی تاہم 30فیصد عملے کو معاوضہ ادا کردیا گیا ہے۔
جمعرات کو حلقہ 254, 255اور حلقہ240کے پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ کے موقع پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام عملے کو معاوضے کی رقم ادا کردی گئی ہے، پریذائیڈنگ افسران کو 1450 روپے جبکہ اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر کو 1300 روپے ادا کیے گئے ہیں، دیگر عملے کو آج معاوضے کی رقم ادا کی جائے گی۔